؞   چار دن تک نہیں چلے گی بلیا-شاہ گنج پیسنجر
۵ جنوری/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ کے محمد آباد اسٹیشن پر ہورہے کام کی وجہ سے مئو - شاہ گنج ریلوے لائن چار دنوں کے لئے بلاک کردی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ ریل گاڑیوں کومنسوخ کردیا گیا ہے جب کہ کچھ گاڑیوں کو دوسرے راستے سے کردیا گیا ہے۔
بلیا سے شاہ گنج جانے والی 55139 بلیا -شاہ گنج پیسنجر 8،9،10، اور 11 جنوری کو نہیں چلے گی۔ شاہ گنج سے بلیا جانے والی 55138 شاہ گنج -بلیا سواری گاڑی 9،10،11 اور 12 جنوری کو نہیں چلے گی۔
اس کے علاوہ امرتسر سے آنے والی 14650 امرتسر جے نگر ایکسپریس 9 سے 12 جنوری تک 15 منٹ کی تاخیر سے چلے گی۔ اور اجمیر سے آنے والی 15716 اجمیر کشن گنج ایکسپریس 9 سے 12 جنوری تک ایک گھنٹہ تاخیر سے چلے گی۔ اسی طرح دربھنگہ سے احمد آباد جانے والی سابر متی ایکسپریس 9 سے 12 جنوری تک 45 منٹ کی تاخیر سے چلے گی۔ اسی طرح لوک مانی تلک سے آنے والی 11059 گودان ایکسپریس 9 سے 12 جنوری تک ایک گھنٹہ کی تاخیر سے چلے گی۔

1 لائك

1 پسندیدہ

4 مزہ آگیا

12 كيا خوب

2 افسوس

1 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.